• اکتوبر 30, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

نیو یارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارا خدشہ اس وقت درست ثابت ہوا جب بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ خوش قسمتی سے بیرن صحت مند نوجوان ہے، اس لیے ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ سمیت صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے عملے کے ارکان بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے مگر اب وہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکی ریاست آئیوا میں انتخابی مہم پر جانے سے قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز کو بتایا کہ ان کے سب سے چھوٹے بیٹے ٹھیک ہیں۔26 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایمی بیرٹ کی امریکی سپریم کورٹ کے لیے جج کی نامزدگی کی تقریب کو صدر ٹرمپ اور دیگر افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ خیال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو اکتوبر کو صدر ٹرمپ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی میلانیا ٹرمپ کی چیف آف سٹاف نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ،کھلاڑی سے مبینہ بکی کا رابطہ،پی سی بی کی تصدیق

Read Next

مسلمان میرے دورے حکمرانی میں ہر سطح پر خدمات انجام دیتے نظر آئیں گے،جوبائیڈن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے