• اپریل 18, 2021

ڈسکہ اور کرم ایجنسی کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ناقابل قبول: فضل الرحمان

پشاور:فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈسکہ اور کرم ایجنسی کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ناقابل قبول ہے، دونوں حلقوں کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، 26 مارچ کو پورے ملک سے شیڈول کے مطابق قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 45 میں پولنگ سے پہلے 600 جعلی پوسٹل بیلٹ پکڑے گئے تھے، تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل کرنے کے بجائے انتخاب لڑنے دیا گیا، حلقے میں تیسرے نمبر پر آنے والے کو پہلے نمبر پر لایا گیا، الیکشن کمیشن نے نتائج روکے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات منسوخ کرنے چاہیئے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا دھاندلی دھاندلی ہوتی ہے جو قابل قبول نہیں، دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے، 2018 والا الیکشن الیکشن تھا اور نہ ہی اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی سرپرائز ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہم کامیاب ہونگے، عدالت ہمیشہ آئینی شو کی تشریح کرتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم کی جیت ہوچکی، اب سب کی نظریں 3 مارچ پر ہیں: اپوزیشن

Read Next

ہاٹ لائن پر رابطہ: پاکستان اور بھارت کنٹرول لائن سیز فائر معاہدے پر متفق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے