• اکتوبر 17, 2021

ڈرامہ بنانے والوں نے ناظرین کو بے وقوف سمجھ لیا ہے: ثانیہ سعید

کراچی:  اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ ڈرامہ بنانے والوں نے ناظرین کوبے وقوف سمجھنا شروع کردیا ہے ، ان مصنفین کو کام دیا جاتا ہے جوبکنے والی چیزلکھ سکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ کا کہناتھا کہ ہم نے اپنے فنکاروں خاص طورپربہترین مصنفین کو ایک طرف کردیا ہےیا تو ان سے ڈرامہ لکھوائے ہی نہیں جاتے یا پھروہ لکھوایا جاتا ہے جس پر انہیں مہارت نہیں، دوسری صورت میں ان مصنفین کو کام دیا جاتا ہے جوبکنے والی چیزلکھ سکتے ہیں۔

ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ہم اپنی چیزکو بیچنے کی مہارت کوبہتر کرنے کے بجائے اپنے مصنفین کی مہارت کوکند کرتے جارہے ہیں، ہم نے اپنے ناظرین کوبے وقوف سمجھنا شروع کردیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بالی وڈ میں مردوں کی نیت کا بروقت احساس ہوگیا تھا:نینا گپتا

Read Next

مائرہ قتل کیس:جائے وقوعہ سے ملنے والا دستانہ اورازاربند اہم ترین شواہد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے