• دسمبر 5, 2021

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ، 24 سالہ شہری گرفتار

نیو یارک: امریکا میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کر دیا جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کے دوران 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ڈبلیو ڈبیلو ای کے ایونٹ منڈے نائٹ را میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے تھے کہ اچانک کہیں سے شہری آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے اور یہاں رنگ کے اندر اور باہر لڑائیاں سکرپٹ کا حصہ ہوتی ہیں۔ تاہم یہ واقعہ کمپنی کے سکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’ای ایس پی این‘ کے مطابق ریسلنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے پرفارمرز کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے۔ جس شخص نے سیٹھ رولز پر حملہ کیا اسے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیٹھ رولنز کا شمار ریسلنگ کمپنی کے بڑے سٹارز میں ہوتا ہے اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ورلڈ چیمپین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا اصلی نام کولبی لوپیز ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی سکواڈ کے چٹاگانگ میں ڈیرے، بنگالی ٹائیگرز کیساتھ پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو شیڈول

Read Next

ملتان میں ماس ریسلنگ چیمپئن شپ، پنجاب بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے