• دسمبر 7, 2021

ڈاکٹر بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات کا معاملہ زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔

مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Read Next

انصاف کی فراہمی، عدلیہ کی ضروریات کا خیال رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے: قدوس بزنجو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے