• جولائی 28, 2021

ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کی اعجازچوہدری کی رہائشگاہ آمد، انٹراپارٹی الیکشن کے بارے میں گفتگو

بیرون ممالک میں انٹرپارٹی الیکشن خوش اسلوبی سے انجام پارہے ہیں پارٹی کارکنوں کو لازمی حصہ لینا چاہیے۔عبداللہ ریاڑ

ہم آپ کو بیرون ممالک میں مقیم پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان انٹراپارٹی الیکشن کے شفاف انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، اعجازچوہدری

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ ریاڑسیکرٹری جنرل آفس آف انٹرنیشنل چیپیٹرز (او آئی سی) کی اعجازچوہدری سابق ایم این اے و ممبرکورکمیٹی پاکستان تحریک انصاف سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بیرون ممالک میں انٹرپارٹی الیکشن کے انعقاد پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رکنیت سازی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گذشتہ ادوار میں انٹرپارٹی الیکشن سے نہ صرف پارٹی میں جمہوری عمل کو فروغ حاصل ہوا ہے بلکہ پارٹی مزید مضبوط او رفعال بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ بھی اوورسیز پاکستانی رہ چکے ہیں اور بیرون ممالک خاص طو رپر مڈل ایسٹ میں پارٹی کارکنوں سے رابطہ میں ہیں اور گاہے بگاہے ممبرسازی کیلئے پارٹی کارکنوں کو بھی تلقین کرتے رہتے ہیں جس پر ہم آپ کے بھی مشکور ہیں اوراسکے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی حکومتی اراکین کو آگاہ کرنے پرآپ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس پر اعجازاحمدچوہدری نے ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کو انکی رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرون ممالک میں پارٹی کارکنوں سمیت دیگر اوورسیز پاکستانی بھی عمران خان کے ویثرن کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ اس دفعہ بیرون ممالک میں انٹراپارٹی الیکشن میں پارٹی کارکن متحد ہو کر ممبرسازی کو یقینی بنارہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے جس میں ذاتی شخص یا گروپوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بیرون ممالک میں مقیم پارٹی کارکنوں کو بھی ممبرسازی پر ہی زور دینا ہوگا۔ اعجازاحمدچوہدری نے آخر میں ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں جہاں انٹراپارٹی الیکشن ہوچکے ہیں وہاں کثیرتعدا د میں رکنیت سازی اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیا آپ کے فون کی بیٹری اور انٹرنیٹ ڈیٹا جلد ختم ہوتا ہے؟

Read Next

افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے