• دسمبر 5, 2021

ڈاکٹرز کو سڑکوں کی بجائے ہسپتالوں میں ہونا چاہیے: عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں، انہیں سڑکوں پر نہیں بلکہ ہسپتال میں ہونا چاہیے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور ہیں، مسائل کے لیے بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنا دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنی نئی حکومت کی پالیسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے اور مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے، ینگ ڈاکٹرز کمیٹی کے ساتھ کھلے دل سے بات کریں، ڈاکٹروں کے مسائل خلوص نیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں انہیں سڑکوں پر نہیں ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے، اگر ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے کسی کی جان چلی گئی تو اسکا ازالہ ممکن نہیں، ڈاکٹر معاشرے کا نہایت قابل احترام طبقہ ہیں، دھرنے اور ہڑتالیں ڈاکٹروں کو زیب نہیں دیتیں، معزز عدالت عالیہ نے بھی ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، امید ہے کہ حکومتی یقین دہانی اور عدالتی حکم کی روشنی میں وائے ڈی اے ہڑتال ختم کر دے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘سانحہ سے متعلق رپورٹ 4 ہفتے میں تیار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے’

Read Next

ٹی 20ورلڈ کپ : انگلینڈ کو شکست،نیوزی لینڈ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے