• اپریل 11, 2021

ڈاکٹرز نے بزرگ شہری کی ناک میں‌ پھنسا 53 سال پرانا سکہ نکال لیا

ماسکو: روس کے ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے59 سالہ شہری کی ناک میں پھنسے 53 سال پرانے سکے کو نکال دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی شہری کی ناک میں سکہ اُس وقت پھنسا جب وہ صرف 6 برس کی عمر میں اس سے کھیل رہے تھے، انہوں نے والدہ کے خوف سے یہ بات چھپائی اور پھر سکے کو بھول گئے تھے۔ اس عرصے میں انہیں کبھی کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی مگر چار سال قبل یعنی 55 سال کی عمر میں روسی شہری کی ناک میں درد ہوا اور سانس لینے میں رکاوٹ پیش آئی تو وہ ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے اسپتال پہنچے۔ڈاکٹرز نے ایکسرے اور کچھ ٹیسٹ کرنے کے بعد بزرگ شہری کو بتایا کہ اُن کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈاکٹرز نے شہری کو فوری طور پر آپریشن کروانے کا مشورہ دیا جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ سے مشاورت کی اور پھر سرجری کا فیصلہ کیا۔چند روز قبل روسی ڈاکٹرز نے ایک گھنٹہ طویل آپریشن کے بعد شہری کی ناک میں پھنسے 53 سال پرانے سکے کو نکال لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان

Read Next

سعودی عرب: کریانہ اسٹور کا ملازم ذبح، پولیس کے چھاپے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے