
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں ایک آن لائن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چین کی حیران کن ترقی خصوصاً سات کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے اور تیس برس کیلئے مجموعی قومی پیداوار کو دوہرے ہندسے میں داخل کرنے کر سراہا،پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں عالمی ادارے کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہیں اورکثیر الجہتی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی راہ ہموار کرتی ہیں۔چین کے سفیر نے جواب میں اپنے پاکستانی ہم منصب کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون پر فخر ہے۔
0 Reviews