• مئی 25, 2022

چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دیدیا

بیجنگ: چین نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ’بریکنگ پوائنٹ ‘ تک پہنچانے کی ذمہ داری نیٹو پر عائد کر دی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی قیادت میں نیٹو کے اقدامات نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک “بریکنگ پوائنٹ” تک پہنچا دیا۔

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور یوکرین کے مسئلے سے نمٹنے اور روس کےساتھ تعلقات میں اس کے حقوق یا مفادات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریں گے اور آزادی کا اعلان کرنے والے اپنے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

Read Previous

عالیہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کو تیار، اداکارہ نے خود تصدیق کردی

Read Next

حکومت بچاؤ مشن: وزیراعظم اتحادیوں کے پاس کراچی پہنچ گئے، متحدہ مرکز کا پہلا دورہ، جی ڈی اے سے بھی ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے