• ستمبر 19, 2021

چین میں ہالی وڈ اداکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

بیجنگ: چینی نژاد ہالی وڈ اداکار و گلوکار کرس وو کو جنسی زیادتی کے الزام میں چین کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کرس وو نامی چینی نژاد کینیڈین شخص کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی پولیس کے بیان کے مطابق کرس وو سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ آن لائن جنسی تعلق قائم کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

خیال رہے کرس وو پر گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے خود سمیت دیگر کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عورت کو بھی انسان سمجھیں: سبیکا امام

Read Next

‘پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے