• دسمبر 7, 2021

چینی کی بڑھتی قیمت، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور: لاہور میں چینی کے بحران اور قیمت میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس ایوان وزیر اعلی میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

چینی مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی جائے گے۔ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے نئے اقدامات بارے اہم فیصلے ہوں گے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات میں تیزی لانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 06 November 2021 | A1 TV

Read Next

حکومت نے چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے