• ستمبر 26, 2021

چینی ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی مشروط اجازت

ریاض: سعودی عرب نے چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہےتاہم ان مسافروں کیلئے امریکی یا برطانوی ویکسین کی ایک ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافروں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودیہ آنے سے قبل فائزر، ایسٹرا زینیکا، میڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

سعودی عرب کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اب تک صرف فائزر، ایسٹرا زینیکا، میڈورنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی ہے اور تاحال چین کی تیار کردہ ویکسین میں سے کسی بھی ایک کو منظور نہیں کیا گیا اس لیے چینی ویکسین لگوانے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بیروت دھماکوں کو ایک برس مکمل ہو نے پر متاثرین کے مظاہرے

Read Next

مرد کو افضل بنایا گیا ہے، بس بات ختم: نور بخاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے