• اپریل 16, 2021

چینی سرمایہ کاروں کیلئے ویزا کی سہولت آسان بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کیلئے ویزا کی سہولت کو آسان بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ملک میں امن وامان میں بہتری لانے کیلئے کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی)کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 25 سے زائد چینی کمپنیوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں کاشف نے کہا کہ متعدد چینی اور دیگر غیر ملکی کمپنیاں شہر میں سرمایہ کاری کے لیے ایف آئی ای ڈی ایم سی سے رابطے میں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لندن میں ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ شروع، کورونا کے باوجود تماشائیوں کو آنے کی اجازت

Read Next

کورونا میں پارٹی کیسے کرتی ہوں، آمنہ الیاس نے بتا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے