• اکتوبر 16, 2021

چیئر مین نیب کی تقرری کا آرڈیننس پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیا

کراچی: وفاقی حکومت نے چیئر نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جسے پیپلز پارٹی نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی طرف سے چیئر نیب سے متعلق آرڈیننس لانے کے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا، آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس لاکر حکومت نے پارلیمان کو غیر فعال بنا دیا ہے، کیا چیئرمین نیب کا تقرر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اب آرڈیننس لایا جائیگا؟

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت خود معاملے کو دیکھیں اور آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس کے اجراء کے سلسلے کو روکیں، مذاکرات کے لئے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے، پیپلزپارٹی پارلیمان میں آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے تقرر سے متعلق قانون بڑا واضح ہے، حکومت شرائط رکھنی کی بجائے پارلیمانی روایت کے تحت مذاکرات کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے: آرمی چیف

Read Next

لاہور:ساندہ میں دل خراش واقعہ،باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے