• نومبر 1, 2020

چیئرمین نیب کی تمام کیسز کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں شامل کیسز جن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجرا کی تحقیقات، شہباز شریف اور اہلخانہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس، نورالامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف لاہور ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلی کے کیس میں ہونیوالی پیشرفت، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس و دیگر کیخلاف جاری انویسٹی گیشن میں ہونیوالی پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔ نیب افسران کا تعلق کسی پارٹی یا گروہ سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاستِ پاکستان سے ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نیب افسران تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عوام کے کروڑوں، اربوں روپے لوٹنے والی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور مفرور واشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان 3 سالہ معاہدے پر دستخط

Read Next

بچوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ، حکومت کی قانون متعارف کرانیکی منصوبہ بندی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے