• اپریل 14, 2021

چیئرمین سینیٹ الیکشن :یوسف گیلانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی پروسیڈنگ کو استثنیٰ حاصل ہے، آرٹیکل 69 سے کیسے باہر جا سکتے ہیں؟۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینٹ الیکشن کے نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور جاوید اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ صدر نے جی ڈی اے سے سید مظفر حسین شاہ کو بطور پرائزاڈنگ مقرر کیا، ووٹ کیسے مارک ہوگا اس کا ذکر رولز میں موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اس پراسس میں شامل تھا ؟ اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا الیکشن کمیشن سے کوئی اس پراسس میں شامل نہیں تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہ فیصل مسجد دنیا کی 50 بہترین عمارتوں میں شامل

Read Next

گرفتاری سے بچنے کیلئے مریم نواز نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے