• دسمبر 8, 2021

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا بحرین کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کا دورہ کیا۔ انہوں نے بحرین کے بادشاہ شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کےامن و سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بحرین کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط ستون اور طاقت ہے۔

جنرل ندیم رضا نے فوج کے کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این اے 133 میں ضمنی انتخاب: رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری

Read Next

کورونا مزید 7 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 411 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے