• اکتوبر 23, 2020

‘چھانگا مانگا سیاست، این آر او، پروپیگنڈے اور سازشیں ن لیگی سیاست کا محور’شہباز گل

اسلام آباد،ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر پوری پلاننگ کے تحت نیب میں پیش ہونے آئی، نیب آفس پر چڑھائی کر کے مریم نواز نے افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے

چھانگا مانگا سیاست، این آر او، پروپیگنڈے اور سازشیں ن لیگی سیاست کا محور ہے، شریف خاندان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت نے آج تاریخ دہرائی، کرپشن کا جواب دینے کے بجائے بد معاشوں کے ساتھ حملہ کیا گیا

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کو جسٹس عبدالقیوم جیسے جج چاہیے جو ان کے گھر کی غلامی کر سکیں، گلو بٹوں کے ذریعے سرکاری املاک پر حملے اور ججز کو بلیک میل کرنا مسلم لیگ ن کی روایت رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شبہازشریف کی کارکنان پر پولیس شیلنگ، گرفتاریوں کی مذمت

Read Next

سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں شکایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے