• جنوری 17, 2022

چٹا گانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز: بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ

چٹا گانگ:  چٹا گانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش کی پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلادیش نے مشفق الرحیم اور لٹن داس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سکور کئے۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی پیس اٹیک نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو 19 کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور سیف حسن 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

دوسرے اوپنر شادمان اسلام کی اننگز 33 کے مجموعے پر اختتام کو پہنچی اور وہ 14 کے انفرادی سکور پر حسن علی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کپتان مومن الحق بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ نجم الحسین شانتو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

نئے آنیوالے بلے باز مشفق الرحیم اور لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا دیا، دونوں بلے بازوں نے جم کر پاکستانی باؤلر ز کا مقابلہ کیا اور 5 ویں وکٹ کیلئے 204 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 253 رنز تک پہنچا دیا۔ لٹن داس نے 225 گیندوں پر 113 رنز بنائے اور اپنی پہلی سنچری سکور کی جبکہ مشفق الرحیم نے 190 گیندوں پر 82 رنز سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حفیظ، شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے فیوچر پلانز سے آؤٹ

Read Next

Headlines | 26 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے