• جنوری 17, 2022

چٹا گانگ ٹیسٹ میں فتح کے باوجود شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی

لاہور: اپنے کیریئر میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شیعب اختر کی بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی فتح کے باوجود ایک خواہش ادھوری رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی، مایہ ناز سابق کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان کی فتح پر ٹویٹر پیغام جاری کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ شاندار ہوتی ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی ایک خواہش بھی کی کہ کاش اوپنر عابد علی ڈبل سنچری کرتے۔

واضح رہے کہ عابد علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 133 جبکہ دوسری اننگز میں 91 رنز بنائے تھے جس پر انہیں چٹاگانگ ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران نئے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے: انضمام الحق

Read Next

اسلامک فنانس مساوات، غربت کا خاتمے اور شفافیت کے فروغ کی ضامن ہے: شوکت ترین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے