• جنوری 17, 2022

چٹاگانگ ٹیسٹ کا چوتھا روز، بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

چٹاگانگ: چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے کھیل کا آغاز کیا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ لٹن داس اور یاسر علی 90 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

گذشتہ روز بنگالی ٹائیگرز کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا تھا، شادمان اسلام 1، نجم الحسین شانتو اور مومن الحق صفر رنز پر آوٹ ہوئے، سیف حسن 18 رنز بنا سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز کا اختتام کیا تھا جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی نئی قسم کا پھیلاو، بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر آج قومی سکواڈ سے علیحدہ ہو جائیں گے

Read Next

حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میں پانچ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے