• جولائی 6, 2022

چٹاگانگ ٹیسٹ کا پانچواں روز، پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ڈھاکہ: چٹاگانگ ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کی 202 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

شاہین اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بنگلا دیش کیخلاف دوسری اننگز میں 109 رنز سے اننگز کا سلسلہ جوڑا، 38 ویں اوور کے اختتام پر 120 رنز پر بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور بنگالی باولرز کی وکٹیں گرانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ قبل ازیں میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا سلسلہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے جوڑا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے جبکہ مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، ابو جید کو بھی شاہین آفریدی نے صفر رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، تاج الاسلام بھی صفر سکور پر ساجد خان کے ہاتھوں شکار ہوئے۔ یوں 157 کے مجموعے پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز ٹارگٹ کیلئے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنائے تھے جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے حادثے میں زخمی

Read Next

اومی کرون وائرس، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے براڈ کاسٹرز کو دشواری کا سامنا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔