• اکتوبر 29, 2020

چوہدری شجاعت کے فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق اہم انکشافات

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ کچھ لوگ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوا بولنے کے حامی تھے، عمران خان سے جا کر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا سب ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے کہ آپ بات کریں، چوہدری پرویزالٰہی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر نہیں تھے جس پر پرویز الٰہی سے کہا گیا کہ وہ عمران خان سے بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی اورانہیں مشورہ دیا کہ اگر مار کٹائی شروع ہوگئی اور کوئی آدمی مر گیا تو الزام لینے پر کوئی تیار نہیں ہوگا، پرویزالٰہی نے عمران خان کو بتایا کہ وزیراعظم کوہر چیز کا جواب دینا پڑے گا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے بتانے پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوا، مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر ہماری پارٹی پر الزام لگایا گیا،  پرویزالٰہی کی باہمی سوچ پر عمل کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلے ‘درست’: علی ظفر

Read Next

امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے