• مئی 24, 2022

چوہدری برادران نےاپوزیشن کو ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماداپوزیشن کااستحقاق ہے۔ عدم اعتمادکاسیاسی طورپرمقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔ آج اپوزیشن والے ووٹوں کی بھیک مانگنے کیوں جارہےہیں۔ جن کو غیر جمہوری کہتے تھے آج ان سے ملاقات کرتےہیں۔ کیا ووٹ مانگنا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی نفی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا ہے، جن کا پیٹ پھاڑنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جارہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اس قیادت کے پاس گئی جن کو کہا وہ غیر شفاف انتخاب کی پیدوار ہیں۔ ہمیں جو پذیرائی ملی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں دو دھڑے ہیں۔ ایک دھڑاعدم اعتماداوردوسراانتخابات کےحق میں ہے۔ پیپلزپارٹی ابھی الیکشن نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔ بلاول ملتان آئے تھے، میں لاڑکانہ آرہا ہوں۔بلاول کے سوالوں کا جواب ان کے گھر آ کر دوں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی نائب کپتان انجرڈ

Read Next

جنگ کا خطرہ: یوکرین کا 48 گھنٹوں میں روس سے ملاقات کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے