• اپریل 18, 2021

چونسٹھ (64) فیصد پاکستانی بغیر آیو ڈین ملا نمک استعمال کر رہے ہیں ، گیلپ سروے

اسلام آباد: گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 64فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ عام طور پر ان کے گھروں میں بغیر آیو ڈین ملا نمک کا استعمال ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان سروے کے دوران ملک بھر مین شماریاتی طور پر منتخب خواتین وحضرات سے یہ سوال پوچھا گیا کہ عام طور پر آپ کے گھر میں کونسا نمک استعمال ہوتا ہے تو 29فیصد جوابدہندگان نے بتایا کہ ان کے گھروں میں آیوڈین ملا نمک استعمال ہورہا ہے ، جب کہ 64 فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھروں میں عام نمک یعنی بغیر آیوڈین ملا نمک استعمال کرتے ہیں ، جبکہ 7 فیصد ایسے لوگ تھے جنہوں نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں میں آیوڈین ملا نمک کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے، جبکہ ناخواندگی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں آیوڈین ملا نمک کو استعمال نہ کرنے کی شرح زیادہ پائی گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں بھی لوگ آیوڈین نمک سے پریز کرتے دیکھے گئے ہیں، شہر ی علاقوں میں 56 فیصد اور دیہی علاقوں میں 68 فیصد جوابدہندگان نے سروے کے دوران بتایا کہ وہ گھروں میں عام نمک استعمال کرتےہیں ، جبکہ آیوڈین ملا نمک استعمال کرنے والوں کی شرح فیصد شہری علاقوں میں 36 فیصد اور دیہی علاقوں میں 25 فیصد پائی گئی، تاہم شہری علاقوں میں 8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 6 فیصد لوگوں نے اس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔

سروے کے مطابق پاکستان میں 76 فیصد خواتین جبکہ 64 فیصد سکول میں جانے والے بچوں میں آیو ڈین کی کمی پائی گئی ہے، آیوڈائزڈ نمک کے استعمال پر حکومت کی جانب سے بھی زور دیا جارہا ہے ، لیکن آیوڈین ملے نمک کے حوالے سے لوگوں میں بہت ساری غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں مثلاً عقیدہ / یقین کہ آیوڈائزڈ نمک بانچھ پن کا سبب بنتا ہے ، یا اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن در حقیقت آیوڈین کی کمی ذہانت کی کمی ، سستی / کاہلی ، مدرہ بچوں کی پیدائش ، گلہڑ اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے ، اور آیوڈین ملا نمک ان سب بیماریوں کو دور کرنے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی نے پاکستان کی 71 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، مفتاح اسماعیل

Read Next

وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے