• ستمبر 26, 2022

چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران کامل علی آغا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر انٹرا پارٹی الیکشن روکے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کرتے تو کیا نتائج ہوتے۔ کامل علی آغا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چودھری شجاعت دوبارہ صدر کا الیکشن لڑیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

احمد پنسوٹہ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مداخلت کے خلاف ہیں۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سوشل میڈیا صارفین کا حرا مانی کو صرف اداکاری پر توجہ دینے کا مشورہ

Read Next

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، عملے اور پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔