• دسمبر 7, 2021

چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ڈاکٹر ہسپتال میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادوں چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین سے ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

عثمان بزدار نے ق لیگی سربراہ کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چودھری شجاعت جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں، وہ پاکستان کے سینئر سیاست دان ہیں۔انہوں نے ہمیشہ رواداری اور شرافت کی سیاست کی ہے ۔ سیاست میں چودھری شجاعت کا اونچا مقام ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم

Read Next

بڑھتی سموگ روکنے کا مشن، کوڑا جلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے