• اکتوبر 22, 2021

چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی لاپرواہی کا شکار

اسلام آباد: چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی لاپرواہی کا شکار ہوگیا۔ قومی اسمبلی کے حالیہ تمام اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیئے گئے۔

حکومت 17 ستمبر سے اب تک قومی اسمبلی کے 6 اجلاسوں میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ لاکھوں روپے لگا کر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں ایم این ایز ٹی اے ڈی اے لے کر غائب، وفاقی وزراء، حکومتی اراکین اسمبلی کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر رہنے لگی۔

حکومتی عدم دلچسپی اور لاپرواہی سے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی تعطل کا شکار ہوگئی۔ رواں ماہ کی17، 20، 21، 22، 24 اور 27 تاریخ کو قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کیے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ثانیہ مرزا نے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Read Next

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے