• جولائی 28, 2021

چوتھا ون ڈے: پاکستان ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

اینٹیگوا:  پاکستان ویمن نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

فاتح ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمائمہ سہیل نے 61 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ فاطمہ ثنا کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈین کیشونا نائٹ کی 88 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

سر ویون رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیشونا نائٹ 88 اور سٹیفنی ٹیلر 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب میں قومی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمائمہ سہیل نے 61 اور سدرہ امین نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت گروپ سٹیج پر مدمقابل ہوں گے

Read Next

پہلا ٹی 20: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے