• نومبر 29, 2021

چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کیس، متاثرہ خاتون کا ملزمان کے حق میں بیان

لاہور: چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں بڑی پیش رفت، متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ متاثرہ خاتون نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ دونوں ملزمان میرے ملزم نہیں ہیں، تسلی کرنے کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرنا چاہتی، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیا

Read Next

منشیات ایمبولینس کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے