• اکتوبر 24, 2020

چمن میں ڈی پی او آفس کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 17 زخمی

چمن:  ڈی پی او آفس کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا کہ اس دوران یہاں سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی گزر رہی تھی کہ دہشت گردوں نے انکو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور17 زخمی ہوگئے اور زخمیوں میں انٹی نارکوٹکس فورس کے بھی دو اہلکار شامل ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیا۔ دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی

Read Next

وزیراعظم کے 16 مشیروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے