• مئی 23, 2022

چمن: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد گرفتار

پاک افغان سرحدی شہر چمن میں محکمہ انسداد دہشتگری (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری نے چمن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ اور پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Haqeqat Kia Hae | Sonia Adnan | A1Tv | 19 February 2022

Read Next

خفیہ دستاویزات افشاء کرنےپر بھارتی تحقیقاتی ادارے کا افسر گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے