• نومبر 25, 2020

چلی میں حکومت مخالف مظاہرے دارالحکومت کے بعد دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے

نتیاگو: چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی، دارالحکومت سان تیاگو کے بعد دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ چلی میں ایک برس سے جاری مظاہروں میں 36 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ حکومت ان مظاہروں پر قابو نہیں پا سکی۔

گزشتہ برس صدر سباسٹین پنیرا نے عوامی احتجاج کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے کابینہ کو برطرف کرنے کا اعلان بھی کیا تھا اس کے باوجود بحران ختم نہ ہو سکا، واضح رہے کہ جنوبی امریکی ملک میں معاشی عدم مساوات پر شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، عوام کرایوں میں اضافے کی وجہ سے سڑکوں پر آنا شروع ہوئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت کی نصف آبادی کا اگلے برس تک کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ

Read Next

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کئی نئے ریکارڈز قائم ہو گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے