• اکتوبر 26, 2021

چرس پیتا ہوں، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا اعتراف

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیا لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آریان خان نے تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔دریں اثنا این سی بی نے مزید تفتیش کیلئے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو بھی طلب کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ آریان خان ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق آریان کو منشیات کیس میں 20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے گھبراہٹ کا شکار تھی: کرسٹن سٹیورٹ

Read Next

صادق آباد: ڈاکوؤں کی اندھا دھندفائرنگ،9افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے