• ستمبر 19, 2021

چاول کے تین دانوں جتنا وزنی، دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ بنایا ہے جو بھاگتا دوڑتا ہے اور اس کا وزن چاول کے صرف تین دانوں جتنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ روبوٹ بنایا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ قرار دیا ہے ۔ اسے روبوٹک بھنورا کہا جاسکتا ہے ۔پروفیسر نیسٹور پیریز آرنسیبیا واشنگٹن یونیورسٹی میں میکینکل اینڈ مٹیریلز انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں جنہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے بنایا ہے ۔ اسے انہوں نے ‘روبیٹل’ کا نام دیا ہے۔

روبیٹل ایتھانول کی مدد سے چلتا ہے اور اس میں ہوائی دباؤ اور نیومیٹکس کا نظام بنایا گیا ہے ۔ یہ روبوٹ برقی نظام کے بجائے ہوا کی قوت سے آگے بڑھتا ہے اور چلتا پھرتا ہے ۔اس کا کل وزن صرف 88 ملی گرام ہے ،فی الحال یہ ڈھلوانی سطح پر چڑھ سکتا ہے اور خود سے ڈھائی گنا زائد وزن اٹھاسکتا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کل سندھ کے 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

Read Next

ویسٹ انڈیز کیخلاف فاتحانہ دورہ مکمل کرنے والے قومی شاہین آج وطن واپس پہنچیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے