• جنوری 17, 2022

چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کا راز فاش ہو گیا

بیجنگ: چینی گاڑی نے چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ چلا لیا، سائنس دانوں نے پراسرار شے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق 2019 سے چاند پر موجود چینی گاڑی “یوٹو روور” نے چاند کے شمالی حصے میں پراسرار جھونپڑی کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی۔ ایک ماہ کی تحقیق کے بعد چینی سائنس دانوں نے اس پراسرار شے کا راز جان لیا، رپورٹ کے مطابق چاند پر نظر آنے والی پر اسرار شے دراصل ایک بڑی چٹان تھی جو دور سے جھونپڑی یا گھر نما نظر آ رہا تھا۔

یوٹو روور نے چٹان کی تصاویر بھی ارسال کر دیں، پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور کی حقیقت جاننے میں کامیابی ہوئی۔ چینی ماہرین نے چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈریبٹ سے تشبیہ دی ہے کیونکہ وہ کسی خرگوش کی طرح نظر آ رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری قتل، ملزمان فرار

Read Next

اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے