• دسمبر 6, 2021

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی اتوار کو ہو گی

لاہور: پاکستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا اور یکم ربیع الثانی اب اتوار کو ہو گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا۔ پاکستان بھر میں یکم ربیع الثانی 1443 کا چاند نظر نہیں آیا اور اب یکم ربیع الثانی 1443 بروز اتوار کو ہو گی۔

یاد رہے کہ ربیع الثانی 1443 کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کچھ وقت پہلے اجلاس منعقد کیا تھا جس میں چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ ہونا تھا۔

ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ہوئے۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 11 جانیں لے گئی، 567 نئے مریض رپورٹ

Read Next

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف انتقال کر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے