• دسمبر 1, 2021

چار ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی اشیا خورونوش درآمد کی گئیں:ادارہ شماریات

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق زرعی ملک ہونے کے باوجود چار ماہ کے دوران 3 ارب ڈالر سے زائد کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ جولائی سے اکتوبر 2021 کے دوران گندم، دالوں، چینی اور کپاس کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،چار ماہ میں اشیاء خورو نوش کی درآمدات 37 فیصد اضافے سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں گندم کی درآمدات 9 فیصد اضافے سے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، دالوں کی درآمدات 53 فیصد اضافے سے 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، چینی کی درآمدات 48 فیصد اضافے سے 15 کروڑ ڈالر اور کپاس کی درآمدات 69 فیصد اضافے سے 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کردے تواجناس کی درآمدات میں کمی سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوسکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواک جوکووچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Read Next

آزادی پر تبصرہ، راکھی نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے