• ستمبر 18, 2021

چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ، امریکی ایتھلیٹ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ٹوکیو:  امریکی خاتون ایتھلیٹ سڈنی میک لافلن نے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق اولمپک گیمز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ بدھ کو خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے فائنل معرکہ میں امریکہ کی سڈنی میک لافلن ناصرف فتح حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ اپنا ہی عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سڈنی میک لافلن نے مطلوبہ فاصلہ 51.46 سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ عالمی چیمپئن اور 2016ء کے اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والی امریکی دلیلہ محمد نے مطلوبہ فاصلہ 51.58 سیکنڈ میں طے کر کے چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہالینڈ کی فیمکے بول نے 52.03 سیکنڈ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس: ویمنز فٹ بال، سویڈن اور کینیڈا کے درمیان فائنل جمعہ کو ہوگا

Read Next

غیر قانونی تسلط کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکا: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے