• اکتوبر 17, 2021

چارسدہ: جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری سیل، 10 ہزار لٹر تیار مال ضبط

پشاور:خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چارسدہ میں کارروائی کے دوران جعلی مشروبات تیار کرنے والے فیکٹری سے 10 ہزارلیٹرسے زائد جعلی مشروبات برآمد کرلے، فیکٹری کوسیل کرتے ہوئے مال ضبط کرلیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ کے علاقے امان کلے میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 10 ہزار لٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔

کارروائی میں بڑی مقدارمیں ملٹی نیشنل برانڈز کا پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوئے۔ مشروبات کی تیاری میں مضرصحت کیمیکل استعمال کیا جا رہاتھا، جعلی مشروبات کو تحویل میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، رواں ماہ تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 11 زخمی

Read Next

حکومت کا کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے