• اکتوبر 24, 2020

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرُ عزم

اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرُ عزم ہیں، موثر تفتیش کے لیے افسران کی جدید خطوط پر تریبت لازم قرار دیدیا، 2020 میں سالانہ ٹریننگ کا جامع پلان مرتب بھی کر لیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کرتے ہوئے ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب نے کہاکہ ادارے کی جانب سے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نیا نظام بھی متعارف کروایا گیاہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ اب تک کرپشن کے 363 ارب روپے برآمد کر چکی ہے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے ناگزیر ہے: وزیر خارجہ

Read Next

پاکستان گرے لسٹ میں چلا گیا تو ملک کا مستقبل تاریک ہوجائے گا: علی محمد خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے