• ستمبر 26, 2021

پی ڈی ایم کے 29 اگست کو کراچی جلسے میں شہباز شریف شرکت کریں گے

لاہور: پی ڈی ایم کا 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آوٹ ہوئیں تو شہباز شریف اِن ہوئے، شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ اور کراچی کی تنظیم کو تیاریوں کی ہدایت کر دی اورشہباز شریف کے دورہ کراچی کا مسلم لیگ ن نے شیڈول تیار کرلیا۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے اور مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سندھ سے کئی سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

واٹس ایپ نے سٹوریج بچانے کیلئے اپنے فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا

Read Next

ٹیسلا کمپنی کا انسان نما روبوٹ بنانے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے