• جون 21, 2021

پی ڈی ایم کے پاس محدود آپشنزنہیں، وقت پر پتے شو کریں گے: خواجہ سعد رفیق

لاہور:خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے۔  پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے بلیک ہول نظر نہیں آتے، جس دن جادو کا محل گرے گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت پیشیاں بھگت رہی ہے، پوری قوم دیکھ رہی شہباز شریف دوبارہ جیل میں ہیں، ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹ آیا، سلمان رفیق نے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹی۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے، ملازمین پر شدید شیلنگ کی گئی، ایسا لگا جیسے بادل نیچے آگئے ہیں، حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے، جس طرح اپوزیشن کا ٹارچر کیا جا رہا ہے، انہیں لگتا ہے سرکاری ملازمین کیساتھ بھی ایسا کریں گے۔ ادھر شہباز شریف نے سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت میں صلح کروا دی۔ خواجہ احمد حسان نے سعد رفیق سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ احمد حسان سے تمام ناراضگیاں دور کرتے ہوئے ہاتھ سینے سے لگالیا۔ سعد رفیق نے چند سکینڈ خواجہ احمد حسان کا ہاتھ سینے سے لگائے رکھا۔ شہباز شریف دونوں رہنماؤں کو تمام باتیں نظر انداز کرنے کا کہتے رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایم پی ایز کا پیسے لیکر ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیراعظم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Read Next

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی تردید، سپریم کورٹ نے مقدمہ نمٹا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے