
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پارلیمان میں آواز نہین اٹھا سکتے تو مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا،پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ،غیر جمہوری قوتوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں،گرفتاری کی دھمکیاں نئی بات نہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبوراً نکلنا ہوگا، جب عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، پی ڈی ایم کے ذریعے نا اہل حکومت کا خاتمہ کریں گے، پیپلزپارٹی کیلئے گرفتاریاں نئی بات نہیں، خورشید شاہ آج بھی جیل میں ہیں، شہباز شریف کو گرفتار کر کے سیاسی ورکرز کو تنگ کیا جا رہا ہے، جب تک آزاد نہیں ہوں گے، پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ رہے گا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔
0 Reviews