• جون 22, 2021

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ان عناصر نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرۂ امتیازہے، حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے، سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے، سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، اللہ کا شکر ہے ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این سی اوسی کا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ، تمام کاروبار ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے

Read Next

پی ایس ایل6: ٹاس کی وجہ سے ہار کے تاثر کو تبدیل کرنا ہو گا: اینڈی فلار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے