• نومبر 27, 2020

پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پش منظر میں چلی جائے گی،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس منظر میں چلی جائے گی۔ سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتےہیں، اِنکی قومی اِداروں کےخلاف زہر پھیلا کر دشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ جیسے جیسے احتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے، شریف خاندان کی طبیعتیں بگڑنا شروع ہو رہی ہیں، آل شریف کو جیل میں تکلیف اور صرف لندن جا کر شفا ملتی ہے، آل شریف کی ہر بیماری کی جڑ دراصل اقتدار سے لمبی جدائی کی وجہ سے ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا میم لیگ خاندان کے دیگر افراد سے ملکر شہباز شریف اینڈ فیملی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے، عوام کے سامنے صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خاندانی اتحاد دکھایا جا رہا ہے، جو کل تک آل شریف کے وفادار تھے، آج ان کے خلاف وعدہ معاف گواہان بن چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ حکومت شہباز اور حمزہ شریف کو عام قیدیوں کی طرح تمام طبی سہولیات فراہم کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کردار کی باتیں وہ کررہے ہیں جن کا صبح شام کا آقاؤں کی کرپشن بچانا ہے،شہباز گل

Read Next

کورونا کیسز میں اضافہ:پنجاب حکومت کا متعدد مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے