• اپریل 16, 2021

پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کےسامنے احتجاج کی اجازت،رکاوٹ نہ ڈالی جائے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ پر رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیدی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گا۔ کسی کو احتجاج کا شوق ہے، تو پورا کرلے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 59 اموات، 1947 نئے مریض

Read Next

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی، مریم نواز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے