• جنوری 24, 2021

پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے رتی بھر درد نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند جکی ہے، چوروں کا ٹولہ اپنی منفی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہا ہے، سیاہ کرتوں والے پی ڈی ایم کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں، ان عناصر نے اپنے ادوار میں کرپشن کر کے اپنے منہ پر کالک ملی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاہ کار آج اپنے کرتوت چھپانے کے لئے پاکستان کی ترقی پر سیاہی ملنا چاہتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانی لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، پھر بھی سیدھی طرح لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،عثمان بزدار

Read Next

شاہ محمود کی اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت سے ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے