• اپریل 14, 2021

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا جائزہ لینے کے علاوہ لانگ مارچ اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں بلکہ طویل دھرنا دینے کے لیے آ رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میں زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھی،میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا اوپرا ونفری کے ساتھ انٹرویو

Read Next

چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے